تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

’ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری سیاسی جماعتوں پر ہوگی‘ : پنجاب پولیس کا قائدین کو مراسلہ

لاہور: پنجاب پولیس نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کو ممکنہ دہشت گرد حملے سے آگاہ کردیا۔

پنجاب پولیس کی جانب سے بلاول ،مریم نواز،فضل الرحمان، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق اور رانا ثنا اللہ کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں تمام رہنماؤں کو ممکنہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے اور اُس کی قیادت کو نشانہ بناسکتی ہے، اس حوالے سے وزارتِ داخلہ اور نیکٹا نے بھی تھریٹ الرٹ جاری کیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے ارسال کیے جانے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم ریلیوں میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات پر عمل نہیں کیا جارہا اور شرکا بغیر تلاشی کے پروگراموں میں شامل ہورہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نےکرونا اور ممکنہ دہشت گردی کی پیش نظرجلسےکی اجاز ت نہیں دی، اگر جلسے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ داری مذکورہ رہنماؤں اور اُن کی جماعتوں پر  ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کل لاہور کے مینار پاکستان پر جلسہ منعقد کیا جارہا ہے، کرونا کیسز میں اضافے اور دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظرمقامی انتظامیہ نے جلسے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا ہے۔

قبل ازیں نیکٹا کی جانب سے بھی پی ڈی ایم جلسے اور قیادت کو نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا جبکہ ایک روز قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی انکشاف کیا تھا کہ لاہور کے علاقے شاہدرہ سے خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جو جلسے پر حملہ کرنے والے تھے۔

Comments

- Advertisement -