پیر, مئی 11, 2026
اشتہار

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کارروائیاں، 24 گھنٹے میں ہزاروں گراں فروشوں پر جرمانے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (21 ستمبر 2025): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف 24 گھنٹے کے دوران کی گئیں کارروائیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر گراں فروشوں کے خلاف شکنجہ سخت کر لیا۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران صوبہ بھر سے 4 لاکھ 96 ہزار سے زائد مقامات کی چیکنگ کی گئی۔

ترجمان پرائس کنٹرول نے بتایا کہ 10 ہزار 955 گراں فروشوں کو 19 لاکھ 66 ہزار کے جرمانے، 13 کے خلاف مقدمات درج اور 152 کو گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلوں کی کٹائی کا کاروبار بند کروا دیا

انہوں نے بتایا کہ 39 ہزار 762 مقامات سے آٹا نرخوں کی چیکنگ، 1058 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 16 کو گرفتار کیا گیا، 21 ہزار 718 چکن شاپس کی چیکنگ، 733 کو جرمانہ، 3 افراد کے خلاف مقدمات اور 26 کو حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق 14 ہزار 995 ہوٹلوں اور تندوروں کی چیکنگ، 575 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ، 4 کے خلاف ایف آئی آر اور 24 کو گرفتار کیا گیا۔

اسی طرح 16 ہزار 117 مقامات سے چینی نرخوں کی چیکنگ، 558 ناجائز منافع خوروں پر جرمانے اور 17 کو گرفتار کیا گیا۔

محکمہ پرائس کنٹرول کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں