بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پنجاب میں طوفانی بارشوں سےتباہی، 3 جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہونے والی طوفانی بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 22 شہری زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں طوفانی بارش کے بعد سبزی منڈی میں دکان کی چھت گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہورمیں پیٹرول پمپ کی دیوار گرنے سے 6خواتین سمیت7افرادزخمی ہوئے جبکہ سگیاں بائی پاس پرآندھی کی وجہ سے سائن بورڈ گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں اور رکشے تباہ ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے علاقے فیروزوالامیں تیزآندھی سے بل بورڈ گرنےسے 15 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مون سون سےقبل پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرنےکی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ ممکنہ سیلاب کےپیش نظرہمہ وقت تیار رہیں، ضروری مشینری وآلات مکمل فنکشنل ہونےچاہئیں،محکمہ آبپاشی سےجامع پلان مرتب دے اور فرسٹ ایڈ فراہم کرنے والی ٹیمیں بھی تیار رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں