پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پنجاب میں بارشوں اور آندھی کی تباہ کاری، 3 افراد جاں بحق، 17 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(8 اپریل 2026): پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی طوفانی بارش اور آندھی نے مختلف شہروں میں جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔

 ترجمان ریسکیو پنجاب فاروق احمد کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھتیں، مکانات اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے ہیں۔

بھکر میں دو مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے۔ تونسہ شریف میں بھی چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث ایک شخص اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ترجمان ریسکیو پنجاب نے بتایا کہ دیگر شہروں میں ڈی جی خان میں ہوٹل کا شیڈ گرنے سے 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ خانیوال اور مظفر گڑھ میں چھتیں گرنے اور پھسلن کے باعث بالترتیب 2، 2 افراد زخمی ہوئے۔ سرگودھا میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی اور ایک مویشی ہلاک ہوا، جبکہ چنیوٹ میں بھی ایک شخص زخمی ہوا۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق تمام شدید زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں