منگل, جون 16, 2026
اشتہار

عید ختم ! مارکیٹس اور شاپنگ مالز بند کرنے کے اوقات کار میں تبدیلی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب بھر میں کل سے مارکیٹیں اور دکانیں بند کرنے کے پرانے اوقات کار بحال کرنے کا اعلان کردیا ، جس کے تحت ٹھیک 8 بجے مارکٹیں لازمی بند کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کفایت شعاری مہم کے تحت تاجروں کو مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے اوقات کار میں دی گئی عارضی رعایت کا آج آخری دن ہے۔

15 مئی 2026 کو جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تاجروں کو صرف یکم جون کی رات تک مارکیٹیں اور دکانیں دیر تک کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، جس کے بعد کل سے صوبہ بھر میں نئے اوقاتِ کار نافذ کر دیے جائیں گے۔

سرکاری احکامات کے تحت کل بروز منگل 20 جون سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز دوبارہ اپنے پرانے شیڈول پر منتقل ہو جائیں گے اور انہیں رات ٹھیک 8 بجے لازمی بند کرنا ہوگا۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ توانائی کی بچت اور کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے لیے یہ اقدام ناگزیر ہے۔

دوسری جانب کاروباری اوقات کار میں دوبارہ کمی کے فیصلے پر تاجر برادری تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف تاجر تنظیموں اور رہنماؤں کی جانب سے اس رعایت میں مزید توسیع حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ہنگامی رابطے کیے جا رہے ہیں۔

تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور کاروباری مندی کے باعث رات کے اوقات میں کام کا دورانیہ کم کرنے سے ان کی سیلز شدید متاثر ہوں گی، اس لیے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے تاجروں کے مطالبات پر تاحال کوئی نیا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا، جس کا مطلب ہے کہ کل سے رات ۸ بجے دکانیں بند کروانے کے لیے انتظامیہ متحرک ہو جائے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں