اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

ایمرجنسی کال پر پنجاب سیف سٹی کی کامیاب کارروائی مثال بن گئی، ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ : پنجاب سیف سٹی کے عملے نے 15 ہیلپ لائن کی ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اس کا چھینا ہوا موبائل فون واپس دلوا دیا۔

گوجرانوالہ میں 15 ہیلپ لائن پر کال کے ذریعے پنجاب سیف سٹی کی کارروائی میں ایک موبائل فون چھیننے کے واقعے کو سیف سٹی کیمروں، ورچوئل پٹرولنگ اور فوری کامیاب پولیس ایکشن سے حل کرلیا گیا۔

جس کے نتیجے میں ملزمان کو گرفتار کرکے فون اور اس کا قیمتی سامان اصل مالک کو واپس مل گیا، جو سیف سٹی کے ذریعے فوری رسپانس کی ایک بہترین مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق مدد گار 15 پر گزشتہ روز گوجرانوالہ بائی پاس سے ایک ٹرک ڈرائیور کی فون کال موصول ہوئی جس میں اس نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ملزمان موبائل فون نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔۔

15کی اطلاع ملتے ہی سیف سٹی کیمروں اور ورچوئل پٹرولنگ ٹیم نے ملزم کا پتہ لگالیا اور متعلقہ پولیس کو معلومات فراہم کردیں سیف سٹی کی مدد سے پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینا ہوا موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں جسے تحویل میں لے لیا گیا، بعد ازاں چھینا ہوا موبائل فون اصل مالک کو واپس مل گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں