جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ذہنی دباؤ کے شکار افراد کے لیے نئی سہولت متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیف سٹی نے ذہنی دباؤ کے شکار افراد کے لیے خصوصی کونسلنگ سروس متعارف کرادی، مریض 15 پر کال کرکے فوری طور پر ماہرِ نفسیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیف سٹی نے ذہنی دباؤ کے شکار افراد کے لیے خصوصی کونسلنگ سروس متعارف کرادی۔

سیف سٹی اتھارٹی نے ذہنی دباؤ، ناامیدی اور خودکشی کے خیالات میں مبتلا افراد کے لیے خصوصی کونسلنگ سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

اس نئی سہولت کے تحت ذہنی دباؤ، ناامیدی اور خودکشی کے خیالات میں مبتلا افراد پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے فوری طور پر ماہرِ نفسیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

سیف سٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ ذہنی دباؤ، مایوسی یا خودکشی کے خیالات کی صورت میں شہری ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے 7 دبائیں گے، جس کے بعد متاثرہ فرد کو کانفرنس کال کے ذریعے اسپیشلائزڈ اور ماہر سائیکالوجسٹ سے فوری کونسلنگ فراہم کی جائے گی، اس اقدام کا مقصد بروقت مدد فراہم کر کے قیمتی انسانی جانوں کو بچانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ سال 2025 کے دوران ذہنی دباؤ اور خودکشی سے متعلق 2327 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 2269 افراد کو بروقت کونسلنگ اور رہنمائی فراہم کر کے خودکشی جیسے انتہائی اقدام سے بچایا گیا۔

ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کی اس کونسلنگ سروس کی کامیابی کی شرح 98 فیصد رہی تاہم اعداد و شمار کے مطابق موصول ہونے والی کالز میں 56 فیصد مرد جبکہ 44 فیصد خواتین شامل تھیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں