جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسکولوں میں مارننگ اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی ، یہ پابندی اگلے حکم نامے تک برقرار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے ہنگامی سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی۔

ان اقدامات کا مقصد طلبا اور اساتذہ کی حفاظت کو یقینی بنانا اور ہنگامی صورتحال میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانا ہے۔

طلبا کے بڑے اجتماع سے بچنے کے لیے تمام اسکولوں میں مارننگ اسمبلی فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے، یہ پابندی اگلے حکم نامے تک برقرار رہے گی۔

تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل فونز میں فوری طور پر ‘سیف سٹی ایپ’ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متعلقہ حکام کو بروقت مطلع کیا جا سکے۔

اسکولوں میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو ہر وقت فعال رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، اس کے علاوہ مین گیٹس پر سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور ان کی موجودگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایمرجنسی ڈرلز کروائیں تاکہ طلبا کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی تربیت دی جا سکے۔

اساتذہ کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ کوئی بھی طالب علم کسی قسم کے احتجاجی مظاہرے یا ریلی کا حصہ نہ بنے۔

محکمہ تعلیم نے متعلقہ حکام کو حکم دیا ہے کہ سیکیورٹی انتظامات میں مالی رکاوٹوں سے بچنے کے لیے اسکولوں کے اکاؤنٹس میں فوری طور پر فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ حفاظتی اقدامات کو بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں