منگل, جولائی 21, 2026
اشتہار

پنجاب میں عائد دفعہ 144 میں توسیع کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 نومبر 2025): پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں عائد دفعہ 144 میں 7 روز کی توسیع کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں، اجتماع و دیگر سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہیں، دفعہ 144 کے تحت 4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔

نوٹیفکیشن مین کہا گیا کہ دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، پنجاب بھر میں اشتعال انگیز، نفرت آمیز یا فرقہ وارانہ مواد کی اشاعت و تقسیم پر پابندی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 2 ماہ کی توسیع

دفعہ 144 میں توسیع کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلیے کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دہشتگردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر احکامات جاری کیے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق شادی کی تقریبات، جنازہ اور تدفین پر نہیں ہوگا جبکہ سرکاری فرائض کی انجام دہی پر موجود افسران و اہلکار اور عدالتیں پابندی سے مستثنیٰ ہیں، لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کیلیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ نے ہفتہ 15 نومبر تک دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور عوامی آگاہی کیلیے تشہیر کی ہدایت کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں