لاہور (1 مارچ 2026): پنجاب حکومت نے صوبے میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات پر کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس میں بتایا گیا کہ حساس اجتماع دہشتگردی کا ہدف بن سکتے ہیں، شرپسند عناصر علمائے کرام کو نشانہ بنا کر بدامنی اور فرقہ وارانہ فسادات پھیلا سکتے ہیں، امن عامہ میں خلل کے خدشے کے پیش نظر پیشگی اقدامات کیے گئے۔
مزید بتایا گیا کہ عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر پابندی ہوگی، پنجاب میں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے، دفعہ 144 کے تحت پابندیاں 7 روز کیلیے نافذ کی گئی ہیں۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، ملکی اور بدلتی عالمی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


