اتوار, جولائی 19, 2026
اشتہار

پنجاب بھر میں یوم عاشورہ تک دفعہ 144 نافذ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(17 جون 2026): پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتِ حال کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پنجاب بھر میں 26 جون تک دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ اس دوران صوبے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیاروں اور آتش گیر مواد کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر موجود مکانات یا دیگر عمارتوں کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ جلوس کے راستوں میں آنے والی عمارتوں پر پتھر، اینٹیں، بوتلیں یا کچرا جمع کرنے پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

حکومتِ پنجاب کے فیصلے کے مطابق، 9 اور 10 محرم الحرام کو صوبے بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی، تاہم بزرگ شہریوں اور خواتین کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں