تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

"پنجاب میں کرونا کی شرح کم ترین سطح پرآگئی”

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے عیدالفطر پر لگائے گئے لاک ڈاؤن کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں کرونا کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ایس اوپیز پر عمل درآمد سے کورونا کیسز میں کمی آئی ہے، آج پنجاب میں 28973 ٹیسٹ کیے ہیں اور صرف میں 901 کیسز سامنے آئے، پہلی بار روزانہ رپوٹ کرونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوئی، جس کا مطلب کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تیسری لہر میں جتنے مریض آرہے ہیں اکثریت صحت یاب ہورہی ہے، لاہور میں 30 فیصد بیڈ خالی ہیں، 200 وینٹی لیٹر بھی مریضوں کے لیے خالی ہیں، پنجاب میں دو ہزار آکسیجن بیڈز ہیں جس میں سے صرف 520 پر مریض زیر علاج ہیں، اور صرف 8 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایس اوپیز پر سختی سے عمل ہوا، اس وقت تقریباً پورے صوبے میں اسمارٹ لاک ڈائون نافذ ہے، شادی اور ان ڈورہوٹلنگ پر پابندی ہے، پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چل رہی ہے، ہر قسم کے تجارتی مراکز 8 بجے کے بعد بند ہیں، کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہے، ماسک پہننے سے کیسز میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔

شہباز شریف کے بیرون متعلق علاج پر صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ میرے آٹھ آپریشن پاکستان میں ہوئے، جب نوازشریف آئےتھےتو چودہ دن اسپتال میں رکھ کربھیجاتھا، ہم چاہتے ہیں کہ شہبازشریف کی کسی طرح مددکرسکیں، ہمارے ہاں تمام ڈاکٹربہت اچھےہیں، شہبازشریف مہربانی کرکےہمارے ڈاکٹروں سےعلاج کرائیں۔

Comments

- Advertisement -