لاہور : نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں اور اسکولوں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسموگ خطرناک حد سے اوپر جائے گی تو پھر کابینہ فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسموگ کے پیش نظرمارکیٹوں اور اسکولوں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسموگ خطرناک حد سے اوپر جائے گی تو پھر کابینہ فیصلہ کرے گی۔
نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسموگ کی وجہ سے ترقیاتی کام متاثر نہیں ہوں گے، اسموگ کےنقصانات سےبچنےکیلئےسفارشات موصول ہوچکی ہیں۔
محسن نقوی نے احتجاجی ملازمین کے حوالے سے کہا کہ سول سیکرٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین پر تشدد نہیں کیا گیا، سرکاری ملازمین کوسڑک بلاک کرنے سے روکاگیاتھا، زیرحراست سرکاری ملازمین اور انکے رہنماؤں سے مذاکرات جاری ہیں۔
یاد رہے انسداد سموگ کیلئے لاہور انتظامیہ نے بدھ کو مارکیٹس مکمل بند رکھنے اور ملازمین کے لئے ورک فرام ہوم تجویز دی۔
کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا نے کہا تھا کہ انسداد اسموگ کیلئے دو ماہ کیلئے بدھ کو چھٹی ہوگی۔