جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پنجاب میں پہلی بار جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس بنانے کا کامیاب تجربہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب میں جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس کی تیاری کا کامیاب تجربہ کیا گیا ، بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پہلی بارجانوروں کی آلائشوں سے بائیوگیس بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے شاندار ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کے تحت لکھوڈیر میں بائیوڈی گریڈ ایبل آلائشوں کو استعمال کرکے بائیو گیس پیدا کی گئی۔

ایک ہزارمیٹرک ٹن آلائشوں سے تقریباً 20 سے 25ہزار کلو بائیوگیس پیدا کرنا ممکن ہیں ، جانوروں کی آلائشوں سے بائیو گیس پروڈکشن سے 60 سے 70لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے۔

لاہور میں آلائشوں کے ذریعے بائیو گیس پیدا کرنے کا پائلٹ پروجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہے، 50 میگاواٹ ویسٹ انرجی پلانٹ سے روزانہ تین ہزار ٹن کچرا بجلی میں تبدیل ہوسکے گا۔

10سال میں لینڈفل سائٹ سے حاصل ہونے والی گیس سے 2.5ملین ڈالر آمدن کی توقع ہے۔

صوبے میں ری سائیکلنگ پارک کےماڈل کا بھی جائزہ لیا گیا، ماڈل ری سائیکلنگ پارک سے سالانہ 190 ملین روپے آمدن ، لکھوڈیر ڈسپوزل سائٹ کی بحالی سے سالانہ 2.75 لاکھ ٹن کاربن کریڈٹ اور4.2ملین ڈالر آمدن کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ میونسپل سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے ذریعے لینڈ فلز سے کچرے میں 60 فیصد کمی متوقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں