ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (9 مئی 2026): پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا مؤقف سامنے آیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، چھٹیوں سے متعلق تین سے چار تجاویز پر غور جاری ہے۔

رانا سکندر حیات نے مزید بتایا کہ اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اسکولوں میں رواں سال موسم گرما کی چھٹیاں کم ہوں گی؟

واضح رہے کہ اپریل میں صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 2026 کے حوالے سے اہم تفصیلات شیئر کی تھیں۔

رانا سکندر حیات نے چھٹیوں کے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ حتمی فیصلہ مئی کے بعد کیا جائے گا۔

Schools- All News and Updates

ساتھ ہی انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ صوبائی حکومت اس سال تعلیمی نقصانات کو پورا کرنے کیلیے موسم گرما کی چھٹیوں میں 15 سے 20 دن کی کمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

’حکومت تعلیمی سال میں تدریسی ایام کی تعداد کو 180 سے بڑھا کر 190 دن تک لانا چاہتی ہے تاکہ سلیبس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے اور صرف موسم گرما ہی نہیں بلکہ سردیوں کی چھٹیوں میں بھی 5 سے 6 دن کی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔‘

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں