جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

پنجاب یونیورسٹی: دو طلباء تنظیموں میں تصادم، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں 2 طلبہ گروپوں میں تصادم ہوگیا، جھگڑے میں 8 طلبہ زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت خطرے میں ہے، مشتعل طلباء کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج، آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے ہاسٹل میں دو طلباء گروپوں میں تصاد م ہو گیا، اس دوران شدید پتھراﺅ بھی کیا گیا، ایک گروپ ڈنڈا بردار جبکہ دوسرے نے اینٹیں اٹھا رکھی تھیں۔

- Advertisement -

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کی موجودگی میں بھی  طلباء ایک دوسرے پر پتھراؤ اور ڈنڈے برساتے رہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونی ورسٹی میں طلبہ کا ایک گروپ نعرے بازی کررہا تھا جس پر مخالف گروپ ان سے الجھ پڑا، اس کے بعد کیمپس میدان جنگ بن گیا، طلب علموں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے دونوں گروپوں پر آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جبکہ ایک طالب علم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ یونی ورسٹی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان کئی روز سے کشیدگی جاری ہے،گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا تھا اور آج پھر تصادم ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں