ہفتہ, جون 6, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، اب موٹر سائیکل سواروں کو موقع پر ‘ورچوئل لائسنس’ ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل انتہائی سادہ بناتے ہوئے آن روڈ ٹیسٹ کے ذریعے ‘ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس’ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیف ٹریفک آفیسر لاہور کے مطابق اب شہریوں کو لائسنس کے لیے ٹیسٹنگ سینٹرز کے بار بار چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔

نئے نظام کے تحت انٹرنیشنل لائسنس کے علاوہ تمام لائسنس ورچوئل کارڈز کی صورت میں جاری کیے جائیں گے۔

ٹریفک وارڈنز ’One App‘ کے ذریعے موقع پر ہی لائسنس پروسیس کرنے کے مجاز ہوں گے جبکہ بائیک سواروں کو صرف سڑک پر اپنا ڈیٹا فراہم کرنا ہوگا اور فیس کی ادائیگی کے بعد فوری طور پر ورچوئل لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔

ڈاکٹر عطا الرحمن نے مزید بتایا کہ آنے والے دنوں میں لائسنسنگ سسٹم کا دائرہ کار 16 سال کی عمر کے نوجوانوں تک بڑھا دیا جائے گا، جس سے کم عمر شہریوں کو قانونی طور پر ڈرائیونگ کا موقع ملے گا۔

ورچوئل کارڈز کے تعارف سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ‘ون ایپ’ پر تمام ڈیٹا تک فوری رسائی ممکن ہوگی، جس سے اب فزیکل (پلاسٹک) کارڈ رکھنے کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

اس سسٹم کے پورے صوبے میں نفاذ کے لیے آئی جی پنجاب کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں