پیر, جولائی 20, 2026
اشتہار

پنجاب کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (5 نومبر 2025): حکومت پنجاب نے صوبے بھر کی فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر عائد پابندی میں 30 دن کی توسیع کر دی۔

دفعہ 144 کا نفاذ گندم، آٹے اور روٹی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلیے کیا گیا، سیکرٹری داخلہ کے حکمنامے کے مطابق گندم صرف فلور ملز میں آٹا بنانے کیلیے استعمال ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کاشتکاروں کو زہر لگا کر گندم کا بیج کاشت کرنے کی ہدایت کیوں کی گئی؟

صوبائی حکومت نے صوبے میں گندم کی ممکنہ قلت کے خدشات کے پیش نظر اہم فیصلہ کیا، صوبے میں فیڈ ملز کے پاس 1 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم کا ذخیرہ موجود ہے۔

محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم دسمبر تک ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں