The news is by your side.

Advertisement

رمضان المبارک میں پنجاب کے 20 لاکھ خاندانوں کو کیش کی فراہمی پر غور

لاہور: سینئر صوبائی وزیر برائے خوراک عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ہر صورت براہ راست ریلیف فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیرپنجاب عبدالعلیم خان کی زیرصدارت رمضان پیکج کے حوالے سے کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رمضان بازار نہ لگانے کی سفارش کی۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کوہرحال میں براہ راست ریلیف دیناچاہتے ہیں، شہریوں کو نقد رقم ریلیف دینےکی حتمی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیش ریلیف کی منظوری کے بعد پنجاب کے 20 لاکھ خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رمضان پیکج کی حتمی منظوری کل دیں گے۔

مزید پڑھیں: عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھالیا

یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کے کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو قومی احتساب بیورو نے گرفتار کیا تھا۔

نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں