جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کیخلاف اپیلیں واپس لے لیں، وجہ بھی سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور(18 فروری 2026): پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لے لیں۔

سپریم کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ضمانتوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر درخواستیں واپس لے لی ہیں۔

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انہیں اعلیٰ حکام کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ ضمانت کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں، جس پر سپریم کورٹ نے درخواستیں خارج کر دیں۔

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کر دی تھی لیکن اپیل پر حتمی فیصلہ نہ ہونے کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا۔ انہوں نے استدعا کی کہ سزا معطلی کی صورت میں شخص کو آزاد ہونا چاہیے اور کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔

لطیف کھوسہ نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی استدعا بھی کی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا، جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ عدالت ایک فوجداری مقدمے کی سماعت کے دوران ملاقات کا حکم کیسے دے سکتی ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ جو کیس عدالت کے سامنے فکس ہی نہیں، اس پر حکم جاری نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس ہاشم کاکڑ نے لطیف کھوسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں سیاسی باتیں نہ کریں بلکہ پارلیمنٹ جا کر کریں۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ نے یہاں بات کر دی ہے، اب اس کے ٹکرز اور وی لاگز بھی بن جائیں گے۔

+ posts

راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں