ٹی ٹین لیگ، پنجابی لیجنڈز تھیم سانگ، صدر سلمان اقبال کا خصوصی خطاب t10 league
The news is by your side.

Advertisement

پنجابی لیجنڈزکے تھیم سانگ کی رونمائی پر صدر ٹی ٹین لیگ سلمان اقبال کا خصوصی خطاب

دبئی : صدر ٹی ٹین لیگ سلمان اقبال نے کہا ہے کہ چھ بہترین ٹیمیں اس ٹورنامنٹ کو رونق بخشیں گی اور سب سے اہم بات یہ پہلا ایونٹ ہے جس میں جنوبی ایشیا کی تمام ٹیمیں شامل ہیں۔

ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے دبئی میں ایک رنگا رنگ تقریب میں کیا جہاں ٹی ٹین لیگ کی ٹیم پنجابی لیجنڈز کے تھیم سانگ کی رونمائی تھی اس تقریب میں چئیرمین ٹی ٹین شجیع الملک اور پنجابی لیجنڈز کے مالکان عمر شبیراور سلیم کارساز سمیت کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹی ٹین لیگ سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ فرنچائز کرکٹ بہت آگے جارہی ہے اور ٹی ٹین کے آنے سے ٹی ٹوئنٹی پر اچھا اثر پڑے گا جس سے کئی ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سامنے آئیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ تلاش بسیار کے بعد ہم اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے 16 سالہ تیز ترین رفتار سے باؤلنگ کرنے والے کھلاڑی کو سامنے لائے ہیں جو 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرنے کی ناقابل یقین صلاحیت رکھتا ہے اور جس کا قد 6 فٹ 4 انچ لمبا ہے۔

سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھپے نادر و نایاب اور باصلاحیت کو کھلاڑیوں کو ڈھونڈنا اور انہیں بین الااقوامی کرکٹ میں متعارف کرانا ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لیے ہم ایک منظم نظام وضع کر چکے ہیں۔

 


 اسی سے متعلق : دنیائے کرکٹ میں‌ پہلی بار، ٹی ٹین کرکٹ لیگ متعارف


ٹی ٹین لیگ کے چیئرمین شجیع الملک نے اپنے خطاب میں مہمانان گرامی کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک پُر وقار تقریب قرار دیا جو ٹی ٹین لیگ کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ثابت ہو گی۔

اس موقع پر معروف فوک گلوکار ابرار الحق کی آواز میں گایا ہوا پنجابی لیجنڈز کے تھیم سانگ کی رونمائی کی گئی جسے تقریب کے شرکاء نے پسندیدگی اور دلچسپی کے سنا اور بہترین تقریب منعقد کرنے پر منتظمین کی تعریف کی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں