اشتہار

پنجاب کے وزیر تعلیم استاد بن گئے، پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا (ویڈیو)

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (22 ستمبر 2026): پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ہائی اسکول لدھر پہنچ کر پانچویں کلاس کے طلبہ کو انگلش کا مضمون پڑھایا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے گورنمنٹ ہائی اسکول لدھر کا دورہ کیا تو وہ ٹیچر بن گئے اور پانچویں کلاس کو انگریزی کا مضمون پڑھایا۔

رانا سکندر حیات نے کلاس لینے سے قبل ٹیچر گاؤن بھی پہنا اور بچوں کو دوستانہ انداز میں پڑھایا۔


 

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اگلے ہفتے بچوں کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھائیں گے کیونکہ زمانے کی ترقی سے ہم آہنگ ہونے کے لیے بچوں کو ابھی سے کمپیوٹر کی تعلیم دینا ہوگی۔

اس موقع پر وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جب کہ میٹرک کی طالبات کی فرمائش پر ان کی کلاس میں بھی لیکچر دیا۔

اسکول کے دورے کے دوران انہوں نے بچوں کو تفریح کا خوب موقع بھی فراہم کیا اور ان کے ساتھ بیڈمنٹن اور کرکٹ کھیلی۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چند ماہ قبل میڈیا سے گفتگو میں خود سرکاری اسکولوں میں جا کر بچوں کو پڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب کا اسکولوں میں بچوں کو خود پڑھانے کا اعلان؟ کون سے مضامین پڑھائیں گے؟

اہم ترین

حسن حفیظ
حسن حفیظ
حسن حفیظ ایک نوجوان صحافی ہیں اور اے آر وائی نیوز لاہور کے لئے صحت، تعلیم اور ایوی ایشن سے متعلق خبریں رپورٹ کرتے ہیں

مزید خبریں