The news is by your side.

Advertisement

پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں، صادق سنجرانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلیے پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں اچھی ورکنگ ریلیشن شپ ضروری ہے۔

دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی کےلیے پنجاب کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیئرمین سینیٹ کو ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہ دو سالہ کارکردگی سے متعلق بتایا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کو ترقی کی راہ پر لے جانا چاہتے ہیں، پہلی مرتبہ یکساں ترقی کے وژن پر حقیقی ترقی کا آغاز ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب دوسرے صوبوں سے ہر سطح پر تعاون کررہا ہے، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پنجاب مالی معاونت کررہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں