The news is by your side.

Advertisement

پنک بال؛ مصباح اور وقار یونس میں اختلاف

ٹیسٹ میں پنک بال کے استعمال پر قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ میں اختلاف سامنے آگیا، بولنگ کوچ وقاریونس کہتےہیں پنک بال کااستعمال ایک اچھا منصوبہ ہے جب کہ مصباح الحق کا کہنا ہےٹیسٹ کرکٹ ریڈ بال سے ہی ہونی چاہیے یہی اس کی خوبصورتی ہے۔

بارش اور خراب روشنی کے باعث ٹیسٹ کرکٹ کو درپیش مشکلات پر ڈے نائٹ ٹیسٹ کا تجربہ جاری ہے، ٹیسٹ میں پنک بال کے استعمال پر پاکستانی مینجمنٹ میں اختلاف پایا جاتا ہے۔

ہیڈکوچ مصباح الحق پنک بال کے استعمال کے حق میں نہیں، ان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے، ریڈبال اس کی خوبصورتی ہے۔

بولنگ کوچ وقار یونس پہلے ہی پنک بال کے حق میں بیان دے چکے ہیں تاہم اصولوں میں تبدیلی پر غور آئی سی سی کرکٹ کمیٹی میٹنگ میں ہوگا۔

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں ،6 دن تک ٹیسٹ میچ جاری رکھنا لمبا ہو جائے گا،ڈے نائٹ ٹیسٹ کرکٹ ابھی بھی تجربات کے مراحل میں ہے اور پاکستان ٹیم تین ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کا تجربہ رکھتی ہے میں ٹیسٹ میچز ڈے نائٹ کھیلنے کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں