تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

امریکا میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کی وجہ کتے قرار

نیویارک: امریکا میں بیماریاں کنٹرول کرنے اور روک تھام کے مرکز  (سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول) نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بیماریوں کی وجہ گھروں میں موجود کتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بڑی آنکھوں، نرم و ملائم بالوں اور گلابی زبان والے کتے کے خوبصورت نظر آنے والے بچے ملک بھر میں بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔ امریکا کے محکمہ سی ڈی سی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 ریاستوں میں ہونے والے سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ جن گھروں میں کتے موجود ہیں وہاں پر لوگ بیمار رہتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اب تک متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے جن میں سے چار افراد کی اموات بھی ہوئیں۔ سی ڈی سی کے مطابق 24 متاثرہ افراد سے انٹرویو میں یہ انکشاف ہوا کہ مریضوں میں سے 15 جانوروں کی دکان جبکہ بقیہ گھروں میں کتے پالتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلوریڈا، جیورجیا، میری لینڈ، اوہیو سمیت مختلف ریاستوں میں  وائرس پھیل چکا ہے جو 70 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کو متاثر کررہا ہے۔

سی ڈی سی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں میں ایک ایسا بیکٹیریا پایا جاتا ہے جو اگر انسانی جسم میں داخل ہوجائے تو نظامِ تنفس اور مدافعتی نظام کمزور پڑ جاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کی موجودگی کی وجہ سے بخار، پیٹ درد، ڈائریا (ہیضہ)، خونی دست ہوتے ہیں، مذکورہ بیماریوں سے متاثر افراد بمشکل روبہ صحت ہوتے ہیں جبکہ کچھ طویل علاج کے بعد صحت مند ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -