تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

مالک نے کتے کے بچے کو گرفتار کروادیا

نیویارک: امریکی ریاست فلوریڈا کی پولیس نے مالک اور اُس کے کتے کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔

پولیس کے مطابق لوگن ویلسن نامی شخص نے ایک دکان سے چوری کی جس کے بعد اُسے بدھ کے روز خوبصورت کتے سمیت گرفتار کیا گیا۔

دکان دار نے پولیس کو شکایت درج کرائی اور اپنی دکان میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کی ویڈیو بھی حکام کو دی جس کے بعد پولیس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو حراست میں لے لیا۔

شیرف آفس نے فیس بک پیج پر گرفتاری کی اطلاع دی اور ساتھ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں معصوم کتا پولیس اہلکار کے ہاتھ میں تھا۔ پولیس نے مطابق انہوں نے کتے کو جانوروں کے سینٹر منتقل کردیا۔

دیلسن نامی شخص نے اعتراف کیا کہ اُس نے تقریباً 260 ڈالر مالیت کی اشیاء چوری کیں، اور اس سے قبل بھی وہ اپنے کتے کی وجہ سے یہ کام کرچکا ہے۔

https://www.facebook.com/HCSOSheriff/photos/a.445189235516712/2702216489813964/?type=3

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مالک کے جیل سے رہا ہوجانے تک کتا اُن کے پاس رہے گا اور وہ اُس کی مکمل دیکھ بھال بھی کریں گے، اگر مالک نے اسے واپس لینے سے انکار کیا تو پھر کتے کو کسی اور کو دے دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -