تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

طیاروں کی خریداری : سعودی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ

ریاض : سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے اپنے بیڑے میں اضافے کے لیے 6 بینکوں کے ساتھ 11.2 ارب ریال فنڈنگ کے معاہدے کیے ہیں۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ معاہدے سعودی ائیر کی تاریخ میں سب سے بڑے شمارکیے جارہے ہیں جو ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں اضافے کےلیے کیا گیا ہے۔

معاہدے میں اس بات پراتفاق کیا گیا ہے کہ ایئر لائن کو سال 2024 تک کے لیے سرمایہ فراہم کیاجائے گا جس کے ذریعے السعودیہ ایئر لائن "ایئربس” اور "بوئنگ” کمپنیوں سے 73 طیارے خریدے گی۔

مذکورہ معاہدے پر سعودی وزیر نقل وحمل صالح الجاسر اور سعودی ایئر لائن کے ڈائریکٹر جنرل ابراہیم عبدالرحمان العمر جبکہ بینکوں کے نمائندوں نے دستخط کیے۔

ایئر لائن کی جانب سے خریدے جانے والے طیاروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مجموعی طورپر 73 جہاز خریدے جائیں گے جن میں سے 20 جہاز ایے 321 ، پندرہ "اے 321” 8 طیارے 787-10 جو السعودیہ ایئر کے بیڑے کےلیے ہوں گے جبکہ 30 جہاز اے 320 "اڈیل ایئر” کے لیے خریدے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیر نقل و حمل انجینئرصالح الجاسر کا کہنا تھا کہ بینکوں کے ساتھ جومعاہدہ کیا گا ہے کہ اس سے ایئرلائن کے فضائی بیڑے کو وسعت دینے میں سہولت ہوگئی جو مملکت کے لیے طویل البنیاد معاشی استحکام کا باعث ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا توقع کرتے ہیں کہ "السعودیہ” ایئر کے بیڑے میں وسعت سے سیاحتی میدان میں بھی کافی بہتری آئے گی جبکہ نوجوانوں کو مزید روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

دوسری جانب سے ایئرلائن کے ڈائریکٹر جنرل نے مقامی مالیاتی اداروں کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاونت سے ایئرلائن کو بہتربنانے میں کافی مدد ملے گی خاص کرجبکہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں فضائی کمپنیاں مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔

واضح رہے سعودیہ ایئر لائن نے جن 6 بینکوں سے فنڈنگ کے معاہدے کیے ہیں ان میں "الراجحی” سعودی برٹش بینک، عربی نیشنل بینک، سامبا گروپ ، الجزیرہ بینک ، البلاد بینک شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت مذکورہ بینک السعودیہ ایئرلائن کو قرض کے طور پر11.2 ارب ریال (3 ارب امریکی ڈالر) دیں گے تاکہ ایئرلائن اپنے فضائی بیڑے کو وسعت دے سکے۔

Comments

- Advertisement -