تازہ ترین

ہاتھی کی پشت پر پش اپس لگانے کا چیلنج

کچھ عرصہ قبل پش اپس کرنے کا بہت چرچا تھا۔ ہر دوسرا شخص پش اپس کرنے میں مصروف تھا اور سب کی کوشش تھی کہ وہ زیادہ سے زیادہ پش اپس کر کے سب سے آگے نکل جائے۔

لیکن حال ہی میں ایک خاص مقصد کے لیے ایک دوسرے کو پش اپس دینے کے چیلنج میں ایک شخص کے انوکھے پش اپس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ پش اپس پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کے بارے میں آگاہی دینے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ یہ مرض کسی سانحے یا حادثے سے دو چار ہونے والےافراد میں طویل عرصہ تک اس کے اثرات کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔

چیلنج کیے جانے والے شخص کو متواتر 22 دن تک 22 پش اپس لگانے ضروری ہیں۔

جیری رومائن نامی ایک سیاح کو بھی جب یہ چیلنج دیا گیا تو اس نے اسے کچھ انوکھے طریقے سے پورے کرنے کا سوچا اور تھائی لینڈ کے جنگل سے گزرتے ہوئے اس مقصد کے لیے اس کی نظر ہاتھی پر پڑی۔

اس نے ہاتھی کی پشت پر پش اپس لگانے کا سوچا۔ ہاتھی کے مالک نے بخوشی اسے اپنا چیلنج پورا کی اجازت دے دی۔

اور یہی نہیں اس کے پش اپس کے دوران ہاتھی نے بھی اعتراض نہیں کیا اور خاموشی سے کھڑا رہا۔

Comments

- Advertisement -