منگل, جنوری 21, 2025
اشتہار

اللو ارجن کی ’پشپا 2‘ نے باکس آفس پر نئی تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ساؤتھ انڈین سپر اسٹار اللو ارجن کی ’پشپا 2 دی رول‘ نے باکس آفس پر اوپننگ ڈے بزنس میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اللو ارجن کی پشپا 2 دی رول نے باکس آفس پر پہلے دن 175.1 کروڑ روپے نیٹ کمائی کرکے سنیما کی تاریخ میں سب سے بڑی اوپننگ کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

باکس آفس پر اس سے قبل اوپننگ ڈے بزنس کا ریکارڈ ایس ایس راجا مولی کی فلم ’آر آر آر‘ کے پاس تھا جس نے 133 روپے کا بزنس کیا تھا۔

- Advertisement -

پشپا 2 کے زیادہ تر کلیکشن تیلگو ورژن سے 95.1 کروڑ روپے کمائی کی ہے جبکہ ہندی ورژن سے فلم نے 67 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔

فلم کے تمل ورژن سے 7 کروڑ جبکہ ملیالم میں 5 اور کنڑ ورژں نے ایک کروڑ روپے کمائی کی ہے۔

پشپا 2 کے تیلگو ورژن کے شوز کی اوسط نشستیں 82.6 فیصد تک رہیں جبکہ نائٹ شوز نے 90.19 فیصد تک کے اعدادو شمار حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ فلم میں اللو ارجن نے اپنے مشہور کردار پشپا راج کو نبھایا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں رشمیکا مندانہ، فہد فاضل شامل ہیں، فلم کی کہانی سرخ چندن کی اسمگلنگ کے گرد گھومتی ہے اور اس کی ہدایت کاری کے فرائض سوکمار نے انجام دیے ہیں۔

فلمی ناقدین کے مطابق پشپا 2 ایک ہفتے میں 250 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرسکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں