روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چین کے 2روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔
ترجمان کریملن کے مطابق چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے ایئرپورٹ پر روسی صدر کا استقبال کیا اور صدر پیوٹن کل چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
دونوں ملکوں کے درمیان 240 ارب ڈالر کی تجارت روبل اور یوآن میں کی جائے گی، مقامی کرنسی میں ادائیگی سے دونوں ممالک مغربی پابندیوں سےمحفوظ ہو گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مذاکرات میں دونوں رہنما توانائی کے نئے معاہدوں پر تبادلہ خیال کریں گے روسی صدرکےدورےمیں گیس پائپ لائن منصوبہ بھی ایجنڈےمیں شامل ہے۔
چین اب بھی روسی تیل کا دنیا میں سب سے بڑا خریدار ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


