ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد کی مسجد پر حملے کو ‘وحشیانہ’ قرار دیتے ہوئے صدرِ مملکت اور وزیراعظم کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔
تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
روسی صدر نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔
تعزیتی پیغام میں روسی صدر نے کہا کہ نماز کے دوران معصوم شہریوں کا وحشیانہ قتل غیر انسانی فطرت کا ثبوت ہے۔
پیوٹن نے روس کی جانب سے شہید افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
روسی صدر نے تمام زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور پاکستان دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کے ذریعے امن کے قیام کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


