پیر, اپریل 13, 2026
اشتہار

روسی صدر کا سخت سردی میں برفیلے پانی میں‌ غوطہ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدرولادی میرپیوٹن نے منفی 6 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں ٹھنڈے  پانی میں غوطہ لگا کر سب کو حیران کردیا۔

سردی میں برفیلے پانی میں غوطہ لگانے کا سوچ کر ہی کپکپی طاری ہوجاتی ہے مگر مسیح مذہب سے تعلق رکھنے والی افراد ہر سال یہ تہوار مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

روس کے 66 سالہ صدر پیوٹن نے اپنی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کی منت مانگتے ہوئے عیسائیوں کی مذہبی تقریب آرتھو ڈوکس ادا کی اور منفی 6 سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں ٹھنڈے پانی میں اتر گئے۔

ولادی میر پیوٹن سرکاری پروٹوکول میں رسم ادا کرنے کے لیے پہنچے تو اُن کے ساتھ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے اور انہوں نے سردی سے محٖفوظ رہنے کے لیے جیکٹ بھی پہن رکھی تھی، مذہبی رسم ادا کرنے کے دوران روسی صدر کی تصویر لی گئیں جو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئیں۔

انٹرنیٹ صارفین نے جب روسی صدر کی تصاویر دیکھیں تو اپنے اپنے اندازے کے مطابق برفیلے پانی میں غوطہ لگانے کی وجہ بیان کرنے لگے مگر روسی میڈیا نے اس کی وجہ بھی بیان کردی۔

واضح رہے کہ روس میں ہر سال جنوری کے مہینے میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچ جاتا ہے، دو روز قبل روسی کے نواحی علاقے میں سخت سردی پڑی تھی جس کے بعد درجہ حرارت منفی 68 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں