تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

یوکرین پر فوجی کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، پیوٹن

روسی صدر پیوٹن نے یوکرین پر حملے کو کامیاب آپریشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین سے روس کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے۔

یوکرین پر حملے کو درست قرار دیتے ہوئے روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے پاس فوج بھیجنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا، روس یوکرین کو دھمکیاں دینے کی جگہ نہیں بننے دے گا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کا یوکرین جنگ سے متعلق کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے ’غیرجانبداری‘ پر بات کرنے پر رضامندی کے بعد امن معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات میں یوکرین کی نیٹوں میں شامل ہونے، مشرقی یوکرین کے عوام اور یوکرین میں موجود روسی زبان بولنے والوں کے حقوق کا تحفظ بھی شامل ہے۔

دوسری جانب یوکرین نے مذاکرات کیلئے رضامندی ظاہر کی لیکن ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔

Comments

- Advertisement -