تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

‏’پیغمبرِاسلام ﷺکی توہین آزادی اظہار نہیں ہے’‏

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوٹوک کہا ہے کہ پیغمبرِاسلام کی توہین آزادی اظہار نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیوٹن نے پریس کانفرنس میں مذہبی آزادی میں رکاوٹ کے ‏بغیر فنکارانہ آزادی کی اہمیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبرِاسلام کی توہین آزادی اظہارمیں ‏شمار نہیں ہوتی۔

روسی صدر نے کہا کہ پیغمبر کی توہین مذہبی آزادی کی خلاف ورزی ہونے کے ساتھ ساتھ ‏مسلمانوں کے مقدس جذبات کی خلاف ورزی بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذہب مخالفت اقدامات انتہاپسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتےہیں فنکارانہ آزادی ‏ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں۔

پیوٹن نے واضح کیا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست کے طور پر بنا ہے اس لیے ‏روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرنے کے عادی ہیں تاہم کچھ دوسرے ممالک میں یہ ‏احترام بہت کم ہے۔

Comments

- Advertisement -