تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

‏’پیوٹن پر واضح کر دیا امریکی جمہوریت میں مداخلت برداشت نہیں‘‏

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن پر واضح کر دیا کہ امریکی جمہوریت میں ‏مداخلت برداشت نہیں۔

روسی ہم منصب سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں جوبائیڈن نے کہا کہ روس سے ہمارے ‏اختلافات ہیں ان کوحل کرنے کیلئے ہمیں بہت زیادہ کام کی ضرورت ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ یوکرائن پر معاہدےکےنفاذکیلئےسفارتی کوششوں کومستحکم کرنےپراتفاق کیا ‏اور افغانستان میں دہشتگردی واپس نہ آئے یہ روس کے بھی مفادمیں ہے صدرپوٹن سےدونوں ‏ممالک کےتعلقات کےمستقبل پرتبادلہ خیال ہوا۔

امریکی صدر نے کہا کہ پیوٹن پرواضح کردیاامریکی جمہوریت میں مداخلت برداشت نہیں، روس ‏کےساتھ تجارت میں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہم روس کےساتھ مستحکم تعلقات چاہتےہیں۔ ‏

امریکا اور روس کے تعلقات میں پیش رفت، اہم فیصلہ ‏

ان کا کہنا تھا کہ صدرپیوٹن سےبات چیت اچھی اورمثبت رہی نہیں لگتا کہ صدر پوٹن امریکا کے ‏ساتھ سردجنگ چاہتے ہیں تاہم امریکامیں پیوٹن کی جانب سےانسانی حقوق پر تنقید مضحکہ خیز ‏ہے۔

اس سے قبل امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیرپیوٹن نے پریس ‏کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن کے ساتھ دونوں ممالک کے مابین سفیروں کی واپسی پر بات ‏ہوئی ہے روسی اور امریکی سفیروں کی واشنگٹن اور ماسکو واپسی پراتفاق کیا ہے۔

ولادیمیرپیوٹن نے کہا کہ دنیا میں اسٹرٹیجک استحکام کی ذمہ داری واشنگٹن اور ماسکو پر عائد ‏ہوتی ہے، روس اورامریکا دنیا میں اسٹرٹیجک استحکام کو فروغ دیں۔

روسی صدر نے سائبر سیکیورٹی کو اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس کو امریکا سے ہونے والے ‏سائبر حملوں کا سامناہےدونوں ممالک کو اس معاملےپربات چیت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کے ساتھ کئی معاملات پرہمارےاختلافات ہیں امریکا روس کو اپنا دشمن ‏سمجھتا ہے ہم اپنی سرزمین پر فوجی مشقیں کر رہے ہیں اس کے برعکس امریکا اور نیٹو کیا کر ‏رہے ہیں؟

Comments