بدھ, جون 17, 2026
اشتہار

روسی صدر پیوٹن نے علی لاریجانی کی شہادت کو قتل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے علی لاریجانی کی شہادت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ "علی لاریجانی اور میری کئی بار ملاقاتیں ہوئیں، وہ ہمارے ملک کے ایک حقیقی اور وفادار دوست تھے”۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

صدر پیوٹن نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ ای خامنہ کے نام ایک خصوصی تعزیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہوں نے علی لاریجانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

اپنے پیغام میں روسی صدر نے علی لاریجانی کو اپنا بہترین اور مخلص دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ "علی لاریجانی اور میری کئی بار ملاقاتیں ہوئیں، وہ ہمارے ملک کے ایک حقیقی اور وفادار دوست تھے”۔

پیوٹن نے علی لاریجانی کی شہادت کو قتل قرار دیتے ہوئے کہا علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اوربین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے، ہم خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتےہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاک-روسی اور ایرانی اسٹریٹجک (تزویراتی) شراکت داری کو مستحکم کرنے میں علی لاریجانی کا تعاون ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

OC: روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے علی لاریجانی کی شہادت کو قتل قرار دیا ہے۔ پیوٹن کا کہنا ہے علی لاریجانی کے قتل نے انسانی اخلاقیات اوربین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے۔ ہم خود مختار ایرانی قیادت کے قتل کی مذمت کرتےہیں۔

روسی صدر نے واضح کیا کہ علی لاریجانی کی خدمات نے دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی بلندی عطا کی اور ان کی کمی کو طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں