تازہ ترین

روسی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوجتوانا چاہتے تھے،انٹیلی جنس رپورٹ

واشنگٹن :امریکی انٹیلی جنس ادارو ں نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن دوہزارسولہ کےانتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کوجتواناچاہتے تھے۔

تفصیلات کےمطابق امریکی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیتنے میں مدد کرنا روسی صدر ولادی میر پوتن کی خواہش تھی۔

انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ انٹیلی جنس چیف کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو تمام معلومات سے آگاہ کررنے کے فوراً بعد ہی ریلیز کر دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ’روس کا مقصد امریکی جمہوری عمل پر سے عوام کا یقین کمزور بنانا ہے،ہیلری کلنٹن کو بدنام کرنا اور صدارت کے لیے ان کے انتخاب کو نقصان پہنچانا ہے۔‘

خیال رہے کہ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ بارہا روسی ہیکنگ کے دعوی کے حوالے سے امریکی انٹیلی جنس اداروں پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ سمجھداری کا ثبوت دیں‘جوبائڈن

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتےہوئے کہا تھا کہ نو منتخب صدر کے لیے انٹیلی جنس ایجنسیوں پر یقین نہ کرنا ‘سراسر بیوقوفی’ ہے۔

مزید پڑھیں:ہیکنگ سے متعلق معلومات جلد منظرعام پر لاؤں گا‘ڈونلڈ ٹرمپ

دوسری جانب چار روز قبل نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہناتھاکہ امریکی صدارتی انتخابات میں مبینہ مداخلت کے حوالے سے جلدحقائق سامنےلاؤں گا۔

مزید پڑھیں:پینتیس روسی سفارتکاروں نے امریکہ چھوڑ دیا

واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے صدر براک اوباما نے ان 35 روسی سفارتکاروں کو امریکہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا جن پر شک تھاکہ وہ امریکہ میں روس کے لیے جاسوسی کر رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -