تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

روسی صدر ولادی میر پیوٹن رو پڑے

مضبوط اعصاب کے مالک روسی صدر ولادی میر پیوٹن ذاتی محافظ کی جدائی پر فرط جذبات پر ‏قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔

ولادی میر پیوٹن کی سیکیورٹی میں خدمات انجام دینے والے ایک روسی وزیر آرکٹک سول ڈیفنس ‏مشقوں کے دوران بدھ کو ایک انسانی جان بچاتے ہوئے ہلاک ہو گئے

روسی وزیر نے کیمرہ مین کو بچاتے ہوئے جان دے دی

55 سالہ زینیچف وزیر برائے ایمرجنسی حالات تھے، نارلسک ایریا میں جاری سول ڈیفنس مشقوں ‏کے دوران ایک روسی ٹی وی کے کیمرہ مین کو بچاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذاتی محافظ کو الوداع کہنے کے لیے روسی صدر آخری رسومات میں موجود تھے اور وہ اس وقت ‏توجہ کا مرکز بنے جب وہ زینیچف کے تابوت سے سر رکھ کر رو پڑے۔

صدر نے دو بار تابوت کو کھلوایا اور اپنا سر قریب رکھ کر آبدیدہ ہو گئے۔ ولادی میر پیوٹن کو ‏جسمانی و اعتصابی لحاظ سے مضبوط انسان سمجھا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -