اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

دشمن روس کے خلاف ایٹمی مواد استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، پیوٹن

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین اور یورپی ممالک پر امن عمل سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں وارننگ دے دی۔

ٹیلی ویژن پر نشر خطاب میں صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین مغربی ایجنسیز سے مل کر روسی گیس لائنز کو اڑانے کی سازش کر رہا ہے یوکرین اس لئے سازش کر رہا ہے تاکہ مذاکرات کا عمل رک جائے۔

روسی صدر نے واضح کیا کہ دشمن روس کے خلاف ایٹمی مواد استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں مگر یاد رکھیں روس کو شکست دینا ناممکن ہے جو لوگ روس کو انتہا تک دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ جلد پچھتائیں گے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ ماسکو کے دشمن جانتے ہیں کہ روس پر کوئی بھی جوہری حملہ کیسے ختم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ روس کے لیے توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر اسٹریٹجک شعبوں کے دفاع کو مضبوط بنانا بہت ضروری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں