پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

پیوٹن نے مشرقِ وسطیٰ میں ثالثی کی پیشکش کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو فون کر کے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

العربیہ کے مطابق پیوٹن نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے علاقائی امن  کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

کریملن نے ٹیلیفونک رابطے سے متعلق مزید کہا کہ ولادیمیر پیوٹن نے تنازع کے سیاسی اور سفارتی حل کی تلاش میں مزید سہولت فراہم کرنے اور مشرق وسطیٰ میں منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے کوششوں میں ثالثی کے لیے اپنی تیاری پر زور دیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے اتوار کو اسلام آباد میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان میراتھن مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہونے کے بعد عالمی شخصیات نے امریکہ اور ایران پر زور دیا کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں۔

پاکستان نے جنگ بندی پر زور دیا۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ "یہ ضروری ہے کہ فریقین جنگ بندی کے اپنے عزم کو برقرار رکھیں،”

بری خبر ہے، ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا، امریکا واپس جا رہے ہیں، نائب صدر جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا بری خبر ہے ایران کے ساتھ مذاکرات حتمی نتیجہ تک نہیں پہنچ سکے، معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم امریکا واپس جا رہے ہیں، ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہماری شرائط نہیں مانے گا، ہم یہاں ایران کے لیے بہترین اور فائنل آفر کے ساتھ مذاکرات چھوڑ رہے ہیں، اب دیکھتے ہیں ایران کیا جواب دیتا ہے۔

جے ڈی وینس نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انھوں نے بہترین میزبانی کی، اور معاہدے کے لیے بڑی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تمام مسائل پر بات چیت کی گئی تاہم اُس صورت حال تک نہیں پہنچا جا سکا کہ ایران امریکی شرائط قبول کر لیتا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں