پیر, اکتوبر 12, 2026
اشتہار

پیوٹن نے خامنہ ای کی شہادت کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو(یکم مارچ 2026): روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اتوار کے روز ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اس واقعے کو ایک "سفاکانہ قتل” قرار دیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے نام بھیجے گئے تعزیتی پیغام میں صدر پیوٹن نے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل انسانی اخلاق کے تمام اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ روس میں انہیں ایک ایسی ممتاز شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

روسی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کو ‘دانستہ، پہلے سے طے شدہ اور بلا اشتعال مسلح جارحیت’ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ کارروائیاں خطے کو انسانی، معاشی اور ممکنہ طور پر تابکاری کے بڑے حادثے کے دہانے پر لے آئی ہیں۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے روس کو یہ یقین دہانی کروا کر گمراہ کیا کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی ٹکراؤ میں دلچسپی نہیں رکھتا، اقوامِ متحدہ میں روس کے مستقل مندوب واسلی نیبنزیا نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں ان حملوں کو "سفارت کاری کے ساتھ حقیقی غداری” قرار دیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں