جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

کیا روس یورپ کو گیس کی سپلائی بند کرنے جا رہا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد روس یورپ کو گیس سپلائی روکنے پر غور کرسکتا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یورپی یونین روسی گیس اور ایل این جی پر پابندی لگانا چاہتی ہے۔

روسی گیس اور تیل پر پابندیاں لگیں تو روس کے لیے دیگر منڈیوں کا رخ کرنا فائدہ مند ہوسکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی توانائی پر یورپ کا انحصار کم ہونے پر ماسکو چین سمیت دیگر منڈیوں کی طرف رخ کررہا ہے۔

دوسری جانب روس نے عالمی طاقتوں سے سوال کیا ہے کہ کہاں ہیں وہ ثبوت جن کی بنیاد پر ایران پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگا کر حملے کیے گئے؟

ایران اسرائیل جنگ کی تمام خبریں یہاں پڑھیں

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران پر مسلط جنگ کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں معاشی نقصانات کے ساتھ انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہو رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں