تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پیوٹن نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، سابق برطانوی وزیراعظم کا دعویٰ

برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کی حمایت کرنے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے روسی صدر پیوٹن پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

بورس جانسن نے کہا ہے کہ یہ دھمکی انہیں یوکرین کی حمایت کرنے پر اس وقت دی گئی تھی جب انہوں نے یوکرین پر روسی حملے کو مکمل تباہی قرار دیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی تیار کردہ دستاویزی فلم میں بورس جانسن نے بتایا کہ روسی پیوٹن نے فروری میں روس، یوکرین جنگ چھڑنے سے قبل انہیں میزائل حملے کی دھمکی دی تھی اور ان کے یوکرین کی حمایت کرنے پر کہا تھا کہ بورس دیکھو، میں تمہیں نقصان نہیں پہنچانا چاہتا لیکن اس میزائل کو ہدف تک پہنچنے میں صرف ایک منٹ لگے گا۔

دوسری جانب روسی ایوان صدر کریملن کے ترجمان دیمتری پسکووف نے سابق برطانوی وزیراعظم کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورس جانسن کے الزامات حقائق کے منافی بلکہ بالکل جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پیوٹن نے بورس کو ہرگز میزائل داغنے کی دھمکی نہیں دی تھی۔

Comments

- Advertisement -