بدھ, اگست 12, 2026
اشتہار

پیوٹن کے دورہ بھارت سے کیا توقعات ہیں؟ سیکریٹری دفاع نے سچ بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی (29 نومبر 2025): بھارتی سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے دورہ بھارت سے پہلے ہی نا امیدی کا اظہار کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر 4 دسمبر کو بھارت کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس حوالے سے سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن کے دورہ بھارت سے وہ زیادہ پر امید نہیں ہیں، اور اس دورے میں کسی بڑے بیک تھرو کا بھی امکان نہیں۔

راجیش کمار سنگھ نے کہا پیوٹن اور مودی کی ملاقات میں دفاعی تعاون اور ہتھیاروں کی ترسیل میں تاخیر پر بات ہوگی، S400 دفاعی نظام کی خریداری بھی زیر غور آئے گی، بھارت کو روس سے ایس فور ہنڈریڈ کی ترسیل میں تاخیر پر تشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نزدیک سخوئی طیاروں کی ڈیلیوری اور اپ گریڈیشن کی ٹائم لائن بھی باعث تشویش ہے۔

فلسطینی نژاد برطانوی ڈاکٹر 15 ماہ کے لیے بہ طور سزا معطل

ممکن ہے کہ پیوٹن مودی ملاقات میں اضافی S-400 ایئر ڈیفنس سسٹم یونٹس خریدنے کا تذکرہ ہو، لیکن سیکریٹری دفاع نے صراحت کے ساتھ کہا کہ اس دورے پر کوئی بڑی خریداری یا معاہدہ متوقع نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مقصد یہ ہے کہ پہلے سے تاخیر شدہ آرڈروں کی ترسیل کو جلدی یقینی بنایا جائے، اور مہیا کرنے والوں (روس سمیت) سے واضح وقت کی ضمانت حاصل کی جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مقابلے میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارت اب فوجی خریداریوں میں جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے، وہ سپلائرز کو سختی سے ڈیڈ لائنز اور ڈلیوری کا پابند بنانے پر زور دے رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں