جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پریگوزین کا طیارہ کیسے تباہ ہوا؟ پیوٹن نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ویگنر فورس کے سربراہ یوگینی پریگوزن جس طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے دراصل یہ حادثہ طیارے کے اندر ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے ہوا تھا۔

پوٹن نے ان امکانات کو پیش کیا کہ پریگوزن کے طیارے کو اندر سے اڑایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ نے بتایا تھا کہ اگست میں حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے جسموں میں دھماکا خیز مواد کے نشانات پائے گئے تھے۔ طیارے کو کسی میزائل سے نہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔

روسی صدر نے کہا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں سے دستی بم کے ٹکڑے ملے ہیں۔ طیارے پر کوئی بیرونی نشان نہیں تھا یہ پہلے سے ہی ایک قائم شدہ حقیقت ہے۔

انہوں نے امریکی حکام کے ان دعوؤں کو رد کرتے ہوئے کہا جو یہ سمجھتے تھے کہ طیارہ مار گرایا گیا تھا۔

نجی ایمبریئر جیٹ جس پر پرگوزین سینٹ پیٹرزبرگ جا رہا تھا ماسکو کے شمال میں 23 اگست کو گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ دو دیگر اعلیٰ ویگنر شخصیات، پریگوزن کے چار محافظ اور عملے کے تین افراد بھی مارے گئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں