منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

روسی صدر کا جوبائیڈن سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر امریکی ہم منصب جوبائیڈن کو مبارک باد دینے سے انکار کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے بتایا ہے کہ صدر ولادی میر پیوٹن امریکی ہم منصب جوبائیڈن کو 4 جولائی کو امریکی یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد نہیں دیں گے۔

کریملن ترجمان کا کہنا ہے کہ روس کے حوالے سے امریکا کی غیردوستانہ پالیسیوں کی وجہ سے اس سال مبارک باد کا پیغام دینا مناسب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فروری میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکا کی جانب سے روس پر سخت اقتصادی پابندیوں کا نفاذ بھی کیا گیا ہے جبکہ روس کے بیشتر غیر ملکی اثاثے منجمد ہوچکے ہیں۔

علاوہ ازیں روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اعلان کیا کہ یوکرینی افواج کو لوگانسک عوامی جمہوریہ (ایل پی آر) سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی فوجیوں اور دونباس فورسز نے مکمل طور پر لیسیچانسک پر کنٹرول حاصل کر لیا جو کہ دونباس کا آخری بڑا شہر ہے اور 2014 سے یوکرین کے کنٹرول میں تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں