تازہ ترین

وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کر دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپے کا...

بھارت میں‌ 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم، مرنے والوں‌ کی تعداد 288 ہو گئی

اڑیسہ: بھارت میں‌ دو مسافر ٹرینوں میں تصادم کے...

گیس کی قیمتوں میں اوسط 50 فیصد تک اضافےکی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) مالی سال 2023-24...

اینٹی کرپشن پولیس نے پرویز الہٰی کو دوبارہ گرفتار کرلیا

لاہور : عدالت سے رہائی ملنے کے بعد اینٹی...

روس امریکا تعلقات میں کشیدگی کے باوجود پیوٹن کی امریکی صدر کو بڑی پیش کش

ماسکو : روسی صدر پیوٹن نے امریکا روس تعلقات سے متعلق کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی خراب ہیں لیکن وہ جوبائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں کیا، انہوں نے روس کے روائتی حریف کے ساتھ تعلقات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران امریکا کے ساتھ تعلقات انتہائی نچلی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور امریکا کے درمیان تعلقات میں کشیدگی کے باوجود ہم امریکی صدر جوبائیڈن کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

پیوٹن نے ایران کو سراغ رساں جدید میزائل ترین مصنوعی سیارہ فراہم کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبریں صرف جھوٹ اور بکواس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ مصنوعی سیارے سے متعلق بات کررہے ہیں انہیں اس سے متعلق زیادہ علم ہوگا، میرے خیال میں تو یہ خبر من گھڑت اور جھوٹ ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے یہ خبر عالمی سطح پر گردش کررہی تھی کہ روس کی جانب سے ایران کو جدید ترین مصنوعی سیارہ فراہم کیا جارہا ہے جس کی مدد سے ایران خطے میں فوجی اہداف کا سراغ باآسانی لگاسکے گا۔

Comments