پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

پیوٹن کا یوکرین مذاکرات سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ روس کے یوکرین سے جاری مذاکراتی عمل میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے صدارتی محل کریملن میں بیلاروسی صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ساتھ مذاکراتی عمل میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

پیوٹن نے پریس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے مذاکرات کاروں کے مطابق مذاکرات میں کچھ مثبت تبدیلیاں ہوئی ہیں، اس بارے میں بعد میں تفصیل سے آگاہ کروں گا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ میں یقینی طور پر آپ کو یوکرین کے حوالے سے صورتحال سے آگاہ کرتا رہوں گا اور روزانہ ہونے والے مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ روس نے گزشتہ ماہ 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا اس کے بعد سے اب تک دونوں اطراف کے وفود تین بار مذاکرات کرچکے ہیں۔

اس سے قبل روس یوکرین کے مذاکرات کا دوسرا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین مذاکرات کا دوسرا دور بھی بے نتیجہ ختم

پولینڈ اور بیلاروس کی سرحد پر ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور کے اختتام پر یوکرینی وفد کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جب کہ روس وفد کا کہنا ہے کہ شہریوں کے محفوظ انخلا کے لیے انسانی کوریڈور کے قیام پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک نے مذکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں