تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے حکومت کی جانب سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں فوادچوہدری نے لکھا کہ عمران خان حکومت جانے کے بعد ایک باربھی ملک سے باہر نہیں گئے عمران خان کا نام ای سی ایل پر ڈالنا صرف ایک اور حماقت ہے۔
فوادچوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھے گی عوام کا حکومت منتخب کرنے کا حق ہر صورت منوایا جائےگا۔
عمران خان حکومت جانے کے بعد ایک بار بھی ملک سے باہر نہیں گئے ان کا نام ECL پر ڈالنا صرف ایک اور حماقت ہے تحریک انصاف اس فسطائیت کا مقابلہ جاری رکھے گی اور عوام کا حکومت منتخب کرنے کا حق ہر صورت منوایا جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 3, 2022
وزیراعظم کی زیر صدارت پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل کرانے کے لیے ریفرنس بھی دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری کل وفاقی کابینہ سے لی جائے گی جب کہ اجلاس میں کل ریڈ زون میں احتجاج پر پابندی لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔