تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

اس تصویر میں ’بیوقوف‘ کون ہے؟

اے آر وائی نیوز اردو ویب سروس نے صارفین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے پہیلی کا سلسلے کا آغاز کیا تھا، جن میں قارئین کو کبھی پزل، کبھی ریاضی اور کبھی تصاویر میں فرق تلاش کرنے کا چلینج دیا جاتا ہے۔

ویسے تو انٹرنیٹ پر روز ہی پہلیاں شیئر ہوتی ہیں، جن میں سے چند ایک کو منتخب کر کے ہم انہیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرنے کا چیلنج دیتے ہیں۔

یہ پہیلیاں اتنی آسان اور سادہ نہیں ہوتیں، جتنا آپ سمجھ رہے ہیں کیونکہ درست جواب تلاش کرنے کے دوران آپ کو‌ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

جہاں یہ پہلیاں لوگوں کو کے لیے درد سر بنتی ہیں وہیں ذہین قارئین ان پہیلیوں کو چیلنج کے طور پر قبول کرتے ہیں اور درست جواب تلاش کرتے ہیں اور پھر وہ اپنے قریبی دوستوں کو بھی یہی چیلنج دیتے ہیں جس کی وجہ سے یہ وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

آج جو پہیلی یا چیلنج آپ کے سامنے پیش کررہے ہیں وہ بظاہر بہت خاص اور دلچسپ ہے، جس کا جواب شاید آسان نہ ہو۔

درج ذیل تصویر میں چار بچے درخت کی مختلف شاخوں پر بیٹھے ہیں نمبر ایک، دو ، تین اور چار۔

تین بچوں کے ہاتھ میں آری نظر آرہی ہے اور آپ نے تصویر دیکھ کر اس پہیلی کا جواب دینا ہے کہ کونسا نمبر سب سے زیادہ بیوقوف ہے۔

تو آپ کے خیال میں اس پہیلی کا درست جواب کیا ہوگا؟ آپ نے جواب تلاش کرلیا نہیں آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ درست جواب کیا ہے۔

دراصل 4 نمبر پر موجود بچے کے ہاتھ میں آری موجود ہے اور اگر وہ درخت کی شاخ کاٹے گا تو وہ خود ہی گر جائے تو بیوقوف وہی ہوا۔

Comments

- Advertisement -